اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی منظوری

اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی منظوری

اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان لبنان میں ممکنہ جنگ بندی معاہدہ ہوگیا، اسرائیلی کابینہ نے لبنان جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی معاہدے کا اطلاق بدھ کی صبح سے ہونے کا امکان ہے،اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ اجلاس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حزب اللّٰہ کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، حزب اللّٰہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے نشانہ بنائیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ لبنان سے جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات اسرائیلی کابینہ میں پیش کریں گے، جنگ بندی معاہدے کا مطلب اب ہماری پوری توجہ ایرانی خطرے کی طرف ہوگی، شمالی اسرائیل میں لوگوں کو ان کے گھروں میں واپس لائیں گے، شام کے صدر بشارالاسد آگ سے کھیل رہے ہیں، غزہ میں باقی رہ جانے والے یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے پُرعزم ہیں، ہم مشرق وسطیٰ کا چہرہ تبدیل کر رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481