اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی وزیراعظم کوموت کی سزا کا حکم دینا چاہیے،خامنہ ای

اسرائیلی وزیراعظم کوموت کی سزا کا حکم دینا چاہیے،خامنہ ای

اسرائیلی وزیراعظم کوموت کی سزا کا حکم دینا چاہیے، آیت اللّٰہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں، موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے۔

عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں، اسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ کافی نہیں نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ، لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔

خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481