اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش،سڑکیں زیر آب

مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش،سڑکیں زیر آب

مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب-پیر کو مکہ مکرمہ، طائف، سیل کبیر اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

 

مکہ اور طائف میں سڑکیں زیرآب آگئیں، جس کے بعد انڈر پاس احتیاطاً بند کر دیے گئے ہیں۔

 

سعودی عرب کے کئی دوسرے علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

دارالحکومت ریاض، قصیم، حائل، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ اور عسیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

محایل عسیر، رجال المع اور مکہ ریجن کے علاقے القنفذۃ میں اسکول بند کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق منگل کو اسکولوں میں تعلیم آن لائن پورٹل کے ذریعے ہوگی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481