اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کینیڈا کے مختلف شہروں میں عمران خان کی کال پراحتجاجی مظاہرے

کینیڈا کے مختلف شہروں میں عمران خان کی کال پر احتجاجی مظاہرے

 

کینیڈا کے مختلف شہروں ٹورنٹو، مسی ساگا، برامپٹن، اٹاوہ، کیلگری اور وینکوور میں پی ٹی آئی کے بانی کی کال پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

برامپٹن میں ایک پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنان اکٹھے ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

مشہور گلوکار سلمان احمد سمیت علی ڈوگر، تابش توفیق، سعید میو، مصباح حق، اویس حسن، فدا خان، ایاز ملک اور دیگر نے خطاب کیا۔
سلمان احمد نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو جلد رہا نہ کیا گیا تو ہم ذمہ داروں کے خلاف یہاں سے مقدمات درج کروائیں گے۔

مسی ساگا میں اسکوائر ون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا جس سے اکبر وڑائچ، مسعود راجہ، ظفر اقبال، فیاض حیدر اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تھارن کلف ٹورنٹو میں احتجاجی مظاہرے سے کرنل (ر) سہیل انور، روبینہ فیصل، سلمان ارشد، کاشف سندھو، جمیلہ پانیزئی، کامران حفیظ اور دیگر نے خطاب کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481