Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکی ویٹو، حماس کا ردِعمل آگیا

غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکی ویٹو، حماس کا ردِعمل آگیا

غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکی ویٹو، حماس کا ردِعمل آگیا

 

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے پر حماس کا ردِعمل سامنے آگیا۔

 

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے مطالبے کی قرارداد ویٹو ہونے کے بعد امریکا پر غزہ میں اسرائیل کی ’’نسل کشی کی جنگ‘‘ میں ’’براہ راست ذمہ دار‘‘ قرار دے دیا۔

 

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں میں امریکا ’’براہ راست ساتھی‘‘ ہے۔

 

مزاحمتی تنظیم نے ایک بیان میں کہا، ’’ایک بار پھر امریکا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت میں براہ راست شراکت دار ہے۔‘‘

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ (امریکا کا) مجرمانہ فعل ہے، یہ ہمارے بچوں اور عورتوں کو شہید کر رہا ہے اور غزہ میں شہریوں کی زندگی کو تباہ کر رہا ہے، اور یہ کہ یہ قابض (اسرائیل) کی طرح براہ راست نسل کشی کی جنگ کا ذمہ دار ہے۔

 

دوسری جانب فلسطین نے بھی جنگ بندی کی تازہ ترین قرارداد منظور کرنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن کے نائب سفیر ماجد بامیہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے جاری مہلک حملے کا وہاں پر قید اسرائیلی اسیران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481