اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کیخلاف زمبابوے کا ون ڈےاور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کااعلان

پاکستان کیخلاف زمبابوے کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 15، 15 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

ون ڈے اسکواڈ کی قیادت ارون کریگ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے براہ راست زمبابوے جائے گی۔ پاکستان اور زمبابوےکے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو، دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481