اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

 

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 118 رنز کا ہدف باآسانی 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مارکس اسٹوئنس 61 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پانچویں نصف سنچری تھی۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 16 اور دوسری وکٹ 30 رنز پر گری، میٹ شارٹ 2 اور جیک فریزر میکگرک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے خلاف آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 85 رنز پر گری جب آسٹریلوی کپتان جوش انگلس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481