اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

منی پور میں حالات کشیدہ، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند

منی پور میں حالات کشیدہ، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند

 

بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور حکام نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرکے غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے سیاست دانوں کے گھروں کا محاصرہ کیا جا رہا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ فسادات کے دوران مزید 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو ممکنہ طور پر اکثریتی قبیلہ میتھی افراد کی ہیں۔

میتھی قبیلے کے نمائندے نے بتایا کہ ہلاک تینوں افراد اس خاندان سے تعلق رکھتے تھے جن کے 6 افراد کو کوکی قبیلے کے گروپ نے قید کرلیا تھا۔

پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی اور ریاستی دارالحکومت امپھال میں اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ جب مظاہرین کے مطالبات نظرانداز کیے گئے تو انہوں نے سیاست دانوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا، گاڑیوں کو آگ لگا دی اور جائیدادوں کو نقصان پہنچایا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق مظاہرین نے 9 اراکین اسمبلی کے گھروں کا محاصرہ کرلیا ہے اور 4 گھروں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اومبلی ایل سشندرو میتھی نے دوسرے مقام سے فون پر بتایا کہ اس وقت میرے گھر پر حملہ کیا گیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ ہجوم نے گھروں کا محاصرہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے، کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیے گئے ہیں لیکن سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روکا اور انہیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق پیر کو شروع ہونے والے تازہ فسادات میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کوکی قبیلے کے 10 افراد کی ہلاکت کے بعد میتھی قبیلے کے ایک خاندان کے 6 افراد لاپتا ہوگئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ریاست کے ضلع جیریبام میں کوکی قبیلے کے اندر ہمار گروپ کی 31 سالہ خاتون جل گئی تھی اور اس کا الزام میتھی قبیلے کے انتہاپسند گروپ پر عائد کی گئی تھی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481