اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماس شرائط کے ساتھ جنگ بندی کیلئے تیار

حماس شرائط کے ساتھ جنگ بندی کیلئے تیار

 

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اگر غزہ جنگ بندی کی کوئی تجویز پیش کی جاتی ہے اور اسرائیل اس کا احترام کرتا ہے تو حماس جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکی انتظامیہ اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر حملے بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ثالثوں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اگر غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے، غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر مشتمل تجویز پیش کی جاتی ہے تو جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے آخری مذاکرات اکتوبر میں بے نتیجہ رہے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481