اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کے سخت مؤقف نے آئی سی سی کی پریشانیاں بڑھا دیں

پاکستان کے سخت مؤقف نے آئی سی سی کی پریشانیاں بڑھا دیں

پاکستان کے سخت مؤقف نے آئی سی سی کی پریشانیاں بڑھا دیں

چیمپئنز ٹرافی کیلئےبھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے معاملہ پرپاکستان ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے مؤقف پر سختی سے قائم ہے اورپاکستان کے سخت مؤقف نے آئی سی سی کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مالی معاملات میں نقصان کے اندیشے کی وجہ سے آئی سی سی میں بحرانی صورتحال ہے اورحالیہ ڈیڈ لاک کی وجہ سے چیمپئِنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے 100 ڈیز ٹو گو کے موقع پر شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایاتھا،آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز پہلے ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے ،20نومبر تک اعلان نہ کرنے پرآئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے ،کمرشل پارٹنرز کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں،دونوں ملکوں کے بغیرٹورنامنٹ سے آئی سی سی کو شدید مالی نقصان ہوگا،پاکستان سے ایونٹ شفٹ کیا گیا تو پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کریگا،پاکستان کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا مؤقف پہنچا دیا گیاہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481