اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئےخط کی تفصیلات سامنےآگئیں

پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئےخط کی تفصیلات سامنےآگئیں

پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئےخط کی تفصیلات سامنےآگئیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھا۔

باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں ابھی صرف چند اہم سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے پوچھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں کب یہ اطلاع دی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کر پائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کیا بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے انکار سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے؟، پی سی بی نے اگلا سوال یہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے تحریری طور پر پاکستان آنے سے معذرت کی ہے تو اس کی کیا وجوہات بیان کی گئی ہیں؟

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان آنے سے تحریری معذرت کی کاپی بھی مانگی ہے تا کہ ان وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے آئی سی سی سے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ اس کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار پر اس کی جانب سے کیا جواب دیا گیا ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام سوالات کے جواب لینے کے بعد قانونی مشورہ کرے گا اور اپنی حکومت سے گائیڈنس لے گا تا کہ آئندہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا اور آئی سی سی بھارتی انکار کو تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کسی بھی صورت چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کوئی بھی میچ کسی بھی صورت نہیں کھیلے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481