اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملکہ الزبتھ کی شادی کے کیک کا ٹکڑا سستے داموں نیلام

ملکہ الزبتھ کی شادی کے کیک کا ٹکڑا سستے داموں نیلام

ملکہ الزبتھ کی شادی کے کیک کا ٹکڑا سستے داموں نیلام،برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ کے شادی کے کیک کا 77 برس پُرانا ٹکڑا 2831 ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

کیک کا یہ ٹکڑا ایک بکس میں پیک تھا جس پر اس وقت کی شہزادی الزبتھ سے منسوب چاندی کا ایک نشان، دلہن کی طرف سے لکھا گیا ایک خط اور ایک آرائشی ڈوئلی تھی۔

کیک کا یہ ٹکڑا شاہی جوڑے کی جانب سے ایڈنبرا میں موجود ہولی روڈ ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والی میریئن پولسن کو بطور تحفہ دیا تھا۔

نیلام گھر ریمن ڈینسی کے اعلان کے مطابق 20 نومبر 1947 کو ہونے والی شادی کے موقع پر پیش کیے گئے تقریباً 227 کلو گرام وزنی کیک کا یہ ٹکڑا 2831 ڈالر میں نیلام ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481