اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امید ہے ٹرمپ اپنی صدارت میں جنگیں رکوائیں گے،ترک صدر

امید ہے ٹرمپ اپنی صدارت میں جنگیں رکوائیں گے،ترک صدر

ترک صدر نے غزہ اور لبنان جنگوں کے بارے میں اپنے خطاب کے دوران غزہ اور لبنان جنگ پر ان کی توجہ مبذول کروائی۔ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی کامیابی پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سابقہ حکومتی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور جنگ بندی کےلیے کردار ادا کریں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد فون پر گفتگو ہوئی جس میں غزہ اور لبنان کے مسائل پر بھی بات ہوئی۔

انھوں نے قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انھوں نے ٹرمپ کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دی ہے تاکہ امریکا کے ساتھ ترکی کے کشیدہ تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ دوران گفتگو ٹرمپ نے ترکی کے بارے میں بہت مثبت بات کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481