اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلاب متاثرین کااحتجاج،بادشاہ اور وزیراعظم پرکیچڑ پھینک دیا

سیلاب متاثرین کااحتجاج،بادشاہ اور وزیراعظم پرکیچڑ پھینک دیا

اسپین میں شدید سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے ویلنسیا شہر کے نواحی علاقے میں سینکڑوں مکینوں نے ہسپانوی بادشاہ فلپ اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے دورے کے دوران احتجاج کرتے ہوئے ان پر کیچڑ پھینک دیا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مظاہرین نے قاتل، قاتل کے نعرے لگاتے ہوئے حکومتی اداروں کی جانب سے طوفان اور سیلاب کے خطرے کے بارے میں بروقت اطلاع نہ دینے اور آفت کے دوران ریسکیو سروسز کی جانب سے سست ردعمل پر برہمی کا اظہار کیا.

دورے کے دوران ایک نوجوان نے ہسپانوی بادشاہ کو بتایاکہ یہ سب حکام کو پہلے سے معلوم تھا لیکن اس سے بچنے کے لیے کسی نے کچھ نہیں کیا حکومت کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ لوگوں کو ممکنہ خطرے سے اگاہ کرنا علاقائی حکام کی ذمہ داری ہے جبکہ ویلنسیا کے حکام نے کہا کہ انہوں نے دستیاب معلومات کے تحت بہترین اقدامات کیے. اسپین میں حالیہ عرصے کے بدترین سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 217 تک پہنچ چکی ہے جبکہ درجنوں شہری اب بھی لاپتا ہیں اور 3 ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیوں میں ہزاروں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا، سیلاب سے سڑکیں، عمارتیں زیر آب آگئی اور کئی گاڑیاں سیلابی رہ میں بہہ گئی.
پرتگال میں 1967 میں 500 ہلاکتوں کے بعد یورپ کے کسی ایک ملک میں سیلاب سے ہونے والا یہ سب سے بڑا نقصان ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بدترین موسمی حالات یورپ اور دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے عام ہورہے ہیں موسمیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ بحیرہ روم میں درجہ حرارت میں اضافہ طوفانی بارشوں کو مزید خطرناک بنانے میں کردار ادا کررہا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481