اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیخ حسینہ کیخلاف آئی سی سی میں مقدمہ کی درخواست دائر

شیخ حسینہ کیخلاف آئی سی سی میں مقدمہ کی درخواست دائر

 

سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف عالمی فوجداری عدالت(آئی سی سی ) میں مقدمہ کی درخواست دائر ہوگئی۔

برطانوی وکیل کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے،درخواست میں شیخ حسینہ واجد اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں پر طلبا تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائدکیے گئے ہیں۔

درخواست میں عالمی عدالت سے ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جبکہ درخواست میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد رواں برس 4 اگست کو ملک سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481