اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران،یونیورسٹی میں برہنہ ہوکراحتجاج کرنے والی طالبہ گرفتار

ایران،یونیورسٹی میں برہنہ ہوکر احتجاج کرنے والی طالبہ گرفتار

ایران؛ یونیورسٹی میں برہنہ ہوکر احتجاج کرنے والی طالبہ گرفتار

 

ایران میں مہسا امینی کی لباس اور حجاب سے متعلق قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار اور پھر زیر حراست موت پر پھوٹنے والے احتجاج سیکیورٹی فورسز کے سخت آپریشن کے بعد تھم گئے تاہم ایک بار پھر اس احتجاج نے توجہ حاصل کرلی ہے۔

 

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کی ایک یونیورسٹی میں طالبہ نے لباس سے متعلق ملکی سخت قوانین پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے کپڑے اتار دیئے،طالبہ نیم برہنہ حالت میں یونیورسٹی میں گھومتی رہی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایرانی پولیس نے لباس سے متعلق ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر طالبہ کو حراست میں لے لیا۔

 

یونیورسٹی کے ترجمان عامر محبوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد طالبہ کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا گیا جس میں اس کے ذہنی امراض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ایران کے ایک مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبہ کو علاج کے لیے ذہنی امراض کے ہسپتال منتقل کیا جائے گا تاحال مریضہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی والدین سامنے آئے ہیں۔

 

تاہم سوشل میڈیا پر ایرانی صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر واقعے کی اصل حقیقت کو چھپا رہی ہے۔ طالبہ نے ملک میں لباس سے متعلق سخت گیر قوانین کے خلاف احتجاج کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481