اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کامیابی ہماری ہوگی،نعیم قاسم

The success in resisting Israel will be ours the head of Hezbollah

اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کامیابی ہماری ہی ہوگی، سربراہ حزب اللّٰہ

حزب اللّٰہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحم ت میں کامیابی ہماری ہی ہوگی۔

نعیم قاسم نے کہا کہ شہید حسن نصراللّٰہ کا مقصد ہی ان کا مقصد ہے، ایران کا کوئی مفاد نہیں وہ ہمارے اصولی موقف کی تائید کرتا ہے۔

نئے حزب اللّٰہ سربراہ نے غزہ کی حمایت جاری رکھنے اور خطے کو اسرائیل سے درپیش مسائل کا بھرپور جواب دینے کا عزم کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم کئی دنوں، مہینوں اور سالوں تک مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسرائیل ہماری سرزمینوں سے نکل جائے ورنہ اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔

نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کو فیصلہ کرنا ہوگا، ہم قابل قبول شرائط کی بنیاد پر جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسرائیل سے کوئی بھی جنگ بندی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481