اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل میں فوجی اڈے کے قریب ٹرک نے درجنوں افراد کو کچل دیا

اسرائیل میں فوجی اڈے کے قریب ٹرک نے درجنوں افراد کو کچل دیا

 

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک ٹرک ڈرائیور نے بس اڈے پر کھڑے ہوئے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعہ وسطی تل ابیب میں قائم فوجی اڈے گلیلوٹ بیس کے قریب پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک بس اڈے پر کھڑے افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اپنے مزید 4 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481