اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فلسطین اور لبنان میں جنگ کفر و اسلام کی جنگ ہے:ایرانی سفیر

فلسطین اور لبنان میں جنگ کفر و اسلام کی جنگ ہے:ایرانی سفیر

او سی ایران نے کہا ہے کہ امریکہ سے عسکری ٹکراو نیا نہیں ہے گذشتہ ایک برس سے فلسطین و لبنان جنگ کی صورت میں امریکہ و اسرائیل سے ٹکراو جاری ہے, جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بین الاقوامی و ملکی عدالتوں میں قانونی جنگ لڑ رہے ہیں, ایرانی عسکری ڈاکٹرائن میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہے, بھارت کے ساتھ ایسے ہی تعلقات ہیں جیسے پاکستان کے بھارت سے تعلقات ہیں امریکہ ہٹ جاے تو اسرائیل 6 ماہ بھی جنگ نہیں لڑ سکتا

ایرانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہویے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ, اقتصادی و تجارتی تعلقات ہیں پاکستان سے عسکری و سیکیورٹی تعاون بھی موجود ہے پاکستانی عوام کا بھرپور انداز میں فلسطینی و لبنانی عوام کے لیے نکلنا داد تحسین کا مستحق ہے, حالیہ کشیدہ صورتحال میں ایران کسی دوسرے ملک سے مدد کی درخواست نہیں کرتا ہم گذشتہ ایک برس سے امریکہ, اسرائیل, یورپ اور دنیا سے جنگ لڑ رہے ہیں, امریکہ و اسرائیل سے عسکری ٹکراو نیا نہیں گذشتہ ایک برس سے فلسطین و لبنان جنگ کی صورت میں جاری ہے, مسلے کا دو ریاستی حل خواب نہیں سراب ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں, ایران کے سفیر نے کہا کہ امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر بین الاقوامی کریمینل کورٹ سمیت ملکی و عالمی عدالتوں میں کیس رجسٹرڈ ہیں ہم قانونی جنگ میں پیش رفت کر رہے ہیں اور کیسز کی بھرپور پیروی کر رہے ہیں امید ہے جلد فیصلے آئیں گے, رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بناے گا ایران کے عسکری ڈاکٹرائن میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال شامل نہیں ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال بعید از قیاس نہیں ہے ایرانی عسکری و سیاسی قیادت اعلان کر چکی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا سخت ترین منہ توڑ جواب دیا جاے گا شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ایرانی جنرل اسماعیل قآنی کی گرفتاری کی افواہیں نے بنیاد اور غلط ہیں ان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کی تحقیقاتی رپورٹس آ چکی ہیں, تحقیقات ایرانی فضائیہ, بم ڈسپوزل ٹیمونلں اور اعلی تحقیقاتی ٹیموں نے کی جس میں خراب موسم حادثے کا سبب نکلا امریکہ یورپ اور چند مسلم ممالک کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد اسرائیل کو حاصلنہے ہم دنیا بھر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے سامنے اکیلے ڈٹ کر کھڑے ہیں ہماری ٹیکنالوجی کے آگے آئرن ڈوم سمیت یورپی و امریکی ٹیکنالوجی بری طرح ناکام ہوئی بہت سے ایرانی میزائل اسرائیلی ایف 18 اور ایف 35 والے نواتیم ائیر بیسبل پر گرے تاہم کلوز اسرائیلی سوسائٹی اپنے نقصانات چھپاتی ہے ایک سالہ جنگ میں ایف 16 اور ایف 18 رکھنے والے بہت سے مسلم ممالک خاموش تماشائی ہیں یہ بات طے ہے کہ جنگل میں آگ لگے تو سب لپیٹ میں آتے ہیں, ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ بھارت سے صرف ایران کے نہین بلکہ بہت سے دیگر مسلم ممالک کے بھی تعلقات ہیں ہم بھارت کو کوئی خصوصی رعایتیں یا فیورز نہیں دے رہے ہمارے بھارت سے تعلقات ایسے ہی ہیں جیسے پاکستان کے بھارت سے ہیں بھارتی وزیر خارجہ نے حال ہی مین ایران کا نہیں بلکہ پاکستان کا دورہ کیا ہے ایرانی سفیر نے دعوی کیا کہ اگر امریکہ غزہ و لبنان جنگ سے نکل جاے تو اسرائیل 6 ماہ بھی یہ جنگ نہیں لڑ سکتا 8 سالہ عراق جنگ میں ایران کے پاس میزائل و میزایل ٹیکنالوجی نہیں تھی, لیبیا سے پہلا میزائل خریدا, اب حالات مختلف ہیں ایران کے پاس دنیا کی بہترین میزائیل ٹیکنالوجی ہے, عراق جنگ میں امریکہ, سویت یونین, چین سمیت دنیاعراق کے ساتھ کھڑی تھی اسرائیل یاد رکھے اسے آنکھ کے بدلے آنکھ اور کان کے بدلے کان کی پالیسی کے تحت جواب دیا جاے گا پاکستان کی طرح ہم بھی چاہتے ہیں کہ افغان حکومت بین الاقوامی چارٹرز کی پاسداری کرے امریکہ میں یہودی و صیہونی مداد کے بغیر کوئی صدر نہیں بن سکتا تمام امریکی صدر اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481