اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایمرجنگ کپ میں پاکستان کو شکست

ایمرجنگ کپ میں پاکستان کو شکست

ایمرجنگ کپ میں پاکستان کو شکست

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکن اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

عمان کے العامرات کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 135 رنز بنائے۔ اوپنر عمیر بن یوسف نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

حیدر علی 14، محمد عمران 13 اور عرفات منہاس 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی سری لنکا کی بولنگ لائن کے سامنے دہرا ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکا۔

جواب میں سری لنکا نے 136 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل کی سیٹ پکی کرلی۔

اہان وکرما سنگھے 52 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ لہیرو اوڈاارا نے 43 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پاکستان شاہینز کے سفیان مقیم اور عباس آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481