اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حزب اللّٰہ کے نئے راکٹ حملے، 2 اسرائیلی ہلاک 9 زخمی

حزب اللّٰہ کے نئے راکٹ حملے، 2 اسرائیلی ہلاک 9 زخمی

حزب اللّٰہ کے نئے راکٹ حملے، 2 اسرائیلی ہلاک 9 زخمی
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل میں مزید راکٹ داغ دیے، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان سے تقریباً 30 راکٹ غلیلی کی جانب داغے گئے ہیں، جن میں سے کچھ کو روک دیا گیا، جبکہ باقی راکٹ مجد الکروم اور قریبی علاقوں میں گرے۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ مجد الکروم میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے، زخمیوں میں دو 21 سالہ نوجوان شامل ایک 80 سالہ شخص بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ایک 35 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان سے حملے کے دوران مجدل کروم اور دیگر علاقوں میں سائرن بھی بجائے گئے تھے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے حملوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، اسرائیل نے اپنے ریزرو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کی جانب سے گزشتہ رات جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر راکٹ حملہ کیا گیا، جس میں 5 فوجی ہلاک ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481