اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وکٹیں حاصل کرنے کیلئے انگلش بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلا

وکٹیں حاصل کرنے کیلئے انگلش بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلا

وکٹیں حاصل کرنے کیلئے انگلش بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلا،ساجد خان

پاکستانی سپنر ساجد خان نے کہا کہ انگلینڈ بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلا تا کہ وکٹیں مل سکیں۔

پاکستانی سپنر ساجد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے، پہلا اوور کرانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نے پہلے ہی دے رکھا تھا، نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں کافی گیند نے سپن کیا۔

ساجد خان نے کہا کہ گیند سپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں، پہلی اننگز پر فوکس ہے، دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے، نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے۔

پاکستانی سپنر نے کہا کہ انگلینڈ کے بیٹرز نے اچھا کھیلا، ہماری کوئی نیت نہیں تھی کہ 100 رنز کی پارٹنرشپ بنانے دیں، زاہد محمود سے معذرت، کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا، ملتان نے بہت سپورٹ کیا، پنڈی کے تماشائیوں نے سپورٹ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481