اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں اسرائیلی کرنل مارا گیا

غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں اسرائیلی کرنل مارا گیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے حملے میں یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد اسرائیل کا کرنل مارا گیا۔

القسام نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی دو گاڑیوں کو شواتھ دھماکہ خیز مواد اور یاسین 105 راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق القسام کی جانب سے یہ حملے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق اور مغرب میں کیے گئے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اپنے کرنل کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 401 ویں آرمڈ بریگیڈ کا کمانڈر کرنل احسان دقسا شمالی غزہ میں مارا گیا ہے، کرنل دقسا کا شمار فوج کے سینئر ترین افسران میں ہوتا تھا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ میں 42 ہزار 603 فلسطینی شہید اور 99 ہزار 795 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں میں کم ازکم 1139 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481