اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یحییٰ سنوار کی شہادت،اسرائیلی فوج نے غزہ میں پمفلٹ گرادیے

یحییٰ سنوار کی شہادت،اسرائیلی فوج نے غزہ میں پمفلٹ گرادیے

یحییٰ سنوار کی شہادت،اسرائیلی فوج نے غزہ میں پمفلٹ گرادیے

 

حماس کے سیاسی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ میں یحییٰ سنوار کی تصویر کے ساتھ پمفلٹ گرائے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ پر پمفلٹس گرائے ہیں جن میں حماس کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کی تصاویر بھی گرائی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر گرائے گئے پمفلٹ میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ "حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی۔”

غزہ میں گرائے گئے پمفلٹ میں لکھا ہوا ہے کہ "جو بھی ہتھیار ڈالے گا اور یرغمالیوں کو حوالے کرے گا، اسے جانے دیا جائے گا اور امن کے ساتھ جینے کی اجازت دی جائے گی۔”

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پمفلٹ کا متن نیتن یاہو کے اُس بیان سے لیا گیا تھا جو انہوں نے جمعرات کو اس وقت دیا جب یحییٰ سنوار کو اسرائیلی فوجیوں نے رفح میں شہید کیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481