اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ

 

لبنان سے ڈرون حملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے علاقے سیزریا کو نشانہ بنایا گیا جہاں وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا نجی گھر ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون مبینہ طور پر لبنان سے لانچ کیا گیا تھا جو جنوبی حیفہ کے قصبے قیصریہ میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرایا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون نے براہِ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

 

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان سے اسرائیل پر 3 ڈرون فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرایا۔

 

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ حملے کے وقت موجود نہیں تھے۔

 

ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون میں وزیرِ اعظم کی قیصریہ میں واقع نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

یاد رہے کہ حزب اللّٰہ نے گزشتہ روز حماس کے سربراہ یحییٰ ال سنوار کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر اب حملے مزید تیز ہوں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481