اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آسٹریلیا کیخلاف سیریز،محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور

Series against Australia, considering to make Mohammad Rizwan captain

آسٹریلیا کیخلاف سیریز،محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور

 

 

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے

 

فائنل اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کی واپسی کا امکان ہے۔ 2023 میں آخری ون ڈے کھیلنے والے حسنین نے چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

 

4 سے 18 نومبر 2024ء کے دوران جاری رہنے والی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے ہوگا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں اسکواڈ میں جگہ دی جا سکتی ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481