اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایس سی او اجلاس،بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

ایس سی او اجلاس،بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

ایس سی او اجلاس،بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری ہے۔

 

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے جہاں نور خان ائیر بیس پر 3 بجکر 26 منٹ پر بھارتی ائیرفورس کے طیارے نے لینڈ کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کیلئے روانہ ہوئے تھے۔  جے شنکر وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کریں گے۔

 

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار پہلے ہی ایس سی او سائیڈ لائن پر دو طرفہ بات چیت کا امکان رد کر چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جے شنکر کی پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ بھارتی وابستگی کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481