اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہین آفریدی نے ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

شاہین آفریدی نے ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

شاہین آفریدی نے ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی موجودہ صورتحال پر مایوس ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سےکنارہ کشی پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے قریبی دوستوں سے گفتگو میں ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے، نوجوان فاسٹ بولر وائٹ بال کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہتے ہیں،ٹیم ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو 2 ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ از خود ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا، آج صبح تک دونوں فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت4ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آ سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481