اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اجلاس میں مینٹورز اور سلیکٹرز نے شرکت کی تھی، حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو ٹھہرایا گیا، پچز کی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مینٹورز اور سلیکٹرز نے شرکت کی تھی، حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو ٹھہرایا گیا، پچز کی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے۔ انہوں نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ انٹرنیشنل کا نیا سربراہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں گفتگو کے دوران فزیو کلف ڈیکن، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمن کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ عرصہ دراز سے ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں فٹنس کا گراف گر رہا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کے کرکٹرز فٹنس کے معیار میں بہت پیچھے ہیں، اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481