اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملتان ٹیسٹ: شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریاں

ملتان ٹیسٹ: شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریاں

ملتان ٹیسٹ: شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریاں

ملتان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے ہیں۔

کپتان شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی 102 رنز بنائے، شان مسعود نے نہ صرف سنچری اسکور کی بلکہ اپنے 2000 ٹیسٹ رنز بھی مکمل کر لیے، بابر اعظم نے 71 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی لیکن زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے، تیسرے سیشن میں بابر اعظم اور سعود شکیل نے 50 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔

جارح مزاج اوپنر صائم ایوب صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نائب کپتان سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں، انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکینسن نے 2 جبکہ کریس ووکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481