اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل نے لبنان پر حملے تیز کردیے، 72افرادشہید،400سے زائد زخمی

اسرائیل نے لبنان پر حملے تیز کردیے، 72افرادشہید،400سے زائد زخمی

اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں، جنوبی لبنان پر تازہ بمباری سے مزید 72 افراد شہید اور 400 سے زائد افراد  زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا،3 روز میں شہدا کی تعداد 650 ہوگئی،اسرائیل نے لبنان میں ممکنہ زمینی آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں، اسرائیلی آرمی چیف کے مطابق لبنان میں ممکنہ زمینی آپریشن کے لیے دو ریزرو بریگیڈ کو طلب کرلیا ہے۔

 

لبنانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد 5 لاکھ شہری لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، غزہ میں بھی اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، غزہ، 24 گھنٹے میں مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے،اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار 495 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر پہلا حملہ کردیا، حملے میں موساد کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں تین اسرائیلی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481