اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا

اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا

اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول دیا۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے راملہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بولا۔

اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کی جنگ کا دائرہ مزید پھیل گیا

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے زبردستی چینل کے بیورو کو 45 روز کےلیے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ حکم اسرائیلی فوجی اتھارٹی کی طرف سے آیا، حالانکہ یہ دفتر اوسلو معاہدے کے تحت فلسطینی کنٹرول والے علاقے اے میں واقع ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اسرائیل نے اوسلو معاہدے کے تحت علاقے اے میں کارروائی کی ہو، جہاں راملہ واقع ہے اور فلسطینی اتھارٹی (PA) کا صدر دفتر ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481