اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حزب اللہ میں بم دھماکے،9شہید،تین سو زخمی

حزب اللہ میں بم دھماکے،9شہید،تین سو زخمی

حزب اللہ کے واکی ٹاکی میں بھی دھماکے؛ 9 شہید، 300 زخمی

بیروت: لبنان میں پیجرز دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شریک دیگر کارکنان کے واکی ٹاکیز بھی دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک بار پھر متعدد دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ یہ دھماکے گھروں، کاروں اور نماز جنازہ کے مقام پر پہ در پہ ہوئے۔

دھماکے اپنے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شریک حزب اللہ کے کارکنان کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں ہوئے۔ علاوہ ازیں کئی گھروں میں بھی دھماکے ہوئے۔

ان دھماکوں کے نتیجے میں متعدد گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ اب تک 9 افراد شہید ہوئے۔

درجنوں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سڑکوں پر ایمبولینسیں سائرن بجاتی دوڑتی نظر آرہی ہیں۔

لبنان کی حکومت اور حزب اللہ نے واکی ٹاکیز دھماکوں کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد کی ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں اور کارکنان کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز یکے بعد دیگرے دھماکوں سے پھٹ گئے جس میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481