اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سربراہ حماس یحییٰ السنوار کو بھائی سمیت قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی

سربراہ حماس یحییٰ السنوار کو بھائی سمیت قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی

سربراہ حماس یحییٰ السنوار کو بھائی سمیت قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی

تل ابیب: اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ہماری فوج کسی بھی وقت حماس کے نئے سربراہ یحیٰی السنوار کو ان کے ایک بھائی سمیت وسطی غزہ کی پٹی میں قتل کردے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع یاہو گیلنٹ نے آج غزہ میں نیٹزارم کوریڈور کے دورے کے دوران کہا ہے کہ جلد یحییٰ السنوار اور محمد السنوار تک پہنچ جائیں گے اور انھیں قتل کر دیں گے۔

اسرائیلی دفاع نے کہا کہ جو کوئی خود کو ہم سے محفوظ سمجھتا ہے تو وہ مروان عیسیٰ اور محمد دیف کا انجام دیکھ لے۔ ان دونوں نے بھی یہ سوچا تھا کہ وہ بچ جائیں گے لیکن وہ آج دنیا میں موجود نہیں ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان دونوں نے ایک غلطی کی تھی اور اپنی غلطی کی وجہ سے ہمارے گرفت میں آئے تھے اور اب حماس سربراہ یحییٰ السنوار بھی کوئی نہ کوئی غلطی کریں گے جس سے وہ ہماری رینج میں آجائیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یاہو گیلنٹ نے مزید کہا کہ ہم اپنا مشن ہر صورت پورا کریں گے۔ ہماری پہنچ سے کوئی دور نہیں۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار حماس کے موجودہ نئے سربراہ ہیں جب کہ ان کے بھائی محمد سنوار حماس کے عسکری ونگ کے سینئر کمانڈر ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481