اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے راکٹ لانچ پلیٹ فارم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے راکٹ لانچ پلیٹ فارم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے راکٹ لانچ پلیٹ فارم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

 

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے لبنان کے قصبے قبریخا میں حزب اللّٰہ کے راکٹ لانچ پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے اعلامیے کے مطابق اسرائیلی نے جنوبی لبنان میں کفرشوبہ اور عیتاالشعب میں بھی حزب اللّٰہ کے ٹھکانوی پر حملے کیے ہیں۔

دوسری طرف لندن میں تقریب سے خطاب میں امریکی سی آئی اے چیف ولیم برنس نے خطاب میں کہا کہ غزہ جنگ بندی کی مزید جامع تجاویز کچھ دنوں میں پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے اچھا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔

اسی تقریب سے خطاب میں برطانوی ایم آئی 6 کے سربراہ رچرڈ مور نے کہا کہ ایران کی طرف سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا خدشہ موجود ہے، ایران کے ممکنہ ردعمل کے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481