اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دورہِ متحدہ عرب امارات

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دورہِ متحدہ عرب امارات

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دورہِ متحدہ عرب امارات

پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت نے متحدہ عرب امارات دورہ کیا،جنگی مشق نصل البحر میں شرکت کی ،ابو ظہبی آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا متحدہ عرب امارات بحریہ کے اعلی افسران اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کاکےمطابق بحریہ جہازوں کےمتحدہ عرب امارات کے دورےپرمشن کمانڈر کی کمانڈنگ آفیسرز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت کے ساتھ میزبان اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،بندرگاہ پر قیام کے دوران متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے سلامتی اور میری ٹائم افیئرز، مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، پاکستانی سفیر، پاکستانی کمیونٹی اور طلباء نے جہاز کا دورہ کیا،دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق نصل البحر میں بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور آپریشنل تیاریوں کو بہتر کرنا ہے،پاک بحریہ کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481