اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلہ دیش،گوپال گنج میں مسافر بس حادثہ، 10 جاں بحق

بنگلہ دیش،گوپال گنج میں مسافر بس حادثہ، 10 جاں بحق

بنگلہ دیش؛ گوپال گنج میں مسافر بس حادثہ، 10 جاں بحق
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے علاقے گوپال گنج میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بس اور ٹرک میں تصادم کا خوف ناک حادثہ گوپال گنج کے علاقے کاشیانی میں ڈھاکا-کھلنا ہائی وے میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق 9 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔

بھنگا ہائی وے پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر عبداللہ ہل باقی نے کہا کہ عماد پریباہن بس پیروج پور سے ڈھاکا جا رہی تھی اور جب ماجھیگاٹی میں پہنچی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس کھائی میں جا گری، جس کے بعد بھنگا ہائی وے پولیس اسٹیشن، فائرسروس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی شروع کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481