اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرنگ سے ملنے والی 6 لاشوں کی ذمے دار حماس ہے: اسرائیلی وزیرِ اعظم

سرنگ سے ملنے والی 6 لاشوں کی ذمے دار حماس ہے: اسرائیلی وزیرِ اعظم

سرنگ سے ملنے والی 6 لاشوں کی ذمے دار حماس ہے: اسرائیلی وزیرِ اعظم

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز سرنگ سے ملنے والی 6 لاشوں کی ذمے دار حماس ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حماس کے رہنماؤں کا تعاقب جاری رکھے گا، اسرائیل باقی مغویوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے پُرعزم ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنہوں نے یرغمالیوں کو قتل کیا ہے وہ معاہدہ نہیں چاہتے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔

علاوہ ازیں حماس کے سینئر رہنما عزت الرشیق نے کہا ہے کہ رفح شہر کی سرنگ میں 6 مغوی اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں میں امریکی اسرائیلی اور روسی اسرائیلی شہری شامل تھے، ہم اپنے قیدیوں کی زندگیوں کا جوبائیڈن سے زیادہ خیال رکھتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481