اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیدی

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیدی

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیدی

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 37، بابر اعظم 22 اور شان مسعود نے 14 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ نسیم شاہ 3، شاہین آفریدی 2 اور صائم ایوب نے ایک رن بنایا جبکہ سعود شکیل اور آغا سلمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کے مہدی حسن میراز نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن محمود، ناہید رانا اور شریف الاسلام نے ایک ایک وکٹ لی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481