اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت فرار کی کوشش میں بنگلہ دیشی سابق جج پر عوام کا تشدد

بھارت فرار کی کوشش میں بنگلہ دیشی سابق جج پر عوام کا تشدد

بھارت فرار کی کوشش میں بنگلہ دیشی سابق جج پر عوام کا تشدد

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس اے ایچ ایم شمس الدین چوہدری مانک کو  سلہٹ عدالت کے احاطے میں عوام نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے انہیں  تشویش ناک حالت میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے۔

 

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سابق جسٹس شمس الدین چوہدری مانک کو سلہٹ کے قریب سرحدی علاقے سے بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس شمس الدین کے جسم پر کئی زخم آئے ہیں اور انہیں ہفتے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

سلہٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایم ڈی صغیر میاں نے کہا کہ جسٹس شمس الدین مانک کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اندرونی طور پر بہت زیادہ خون بہا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کے نازک اعضا پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں اور سخت سیکیورٹی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر کے مطابق تشدد کے باعث ان کے اعضا پر خطرناک چوٹ آئی ہے اور اس کا آپریشن کیا گیا ہے،سابق جسٹس کو جسم کے دیگر اعضا پر بھی شدید زخم آئے ہیں اور وہ بلند فشار خون میں بھی مبتلا ہیں، ان کا فوج اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور ہسپتال کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل جسٹس شمس الدین مانک کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا تھا اور جیسے ہی قیدیوں کی وین پہنچی تو انہیں عوام نے مکے اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان شامل تھے،سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے سابق جسٹس پر جوتے، انڈے اور پانی کی بوتلیں پھینکیں حالانکہ انہیں پولیس کی حفاظت میں عدالت لایا گیا تھا،انہیں زخمی حالت میں عدالت میں پیش کیا گیا اور سلہٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ عالم گیر حسین نے سابق جسٹس شمس الدین مانک کو واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا اور انہیں فوج اور پولیس کی نگرانی میں سلہٹ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481