اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت میں مسلمان لڑکیوں کے اغوا اور نیلامی کا لرزہ خیزانکشاف

Mass rape of a girl in the city of Islamabad with strict security

بھارت میں مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرکے نیلام کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مہاراشٹر ایسے جرائم کاسب سے بڑا گڑھ بن گیا

مہاراشٹر میں رواں برس  106 بچیاں غائب کی جا چکی ہیں۔ ي دعویٰ شہر کے سابق رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے میڈیا سے گفتگو میں کیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں ایک بہت بڑا گروہ سرگرم ہے جو لڑکیوں کی نیلامی کراتا ہے، انھوں نے ایک 20 سالہ بازیاب لڑکی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ریاستی حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس گروہ کو پکڑ کر اس کی بیخ کنی کی جائے، انھوں نے ریکٹ سے جڑے ایک شخص کی تصویر بھی پیش کی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امتیاز جلیل نے بتایا کہ  صرف 2023 میں اورنگ آباد شہر سے 188 بچیاں غائب ہو چکی ہیں اور ضلع کے مختلف علاقوں سے 111 بچیاں لاپتا ہوئی ہیں۔

انھوں نے ایک مسلمان لڑکی کی نیلامی کی تفصیل میں بتایا کہ لڑکی گھر سے ناراض ہو کر نکلی تو ریلوے اسٹیشن پر ایک جوڑے نے اسے نشہ آور مشروب پلا کر ممبئی پہنچا دیا، وہاں ایک گاؤں میں لڑکی کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔ سابق رکن پارلیمان کے مطابق یہ نیلامی ایک گھر میں بیٹھ کر کی گئی، جس کی وہاں موجود لوگوں نے باقاعدہ ویڈیو بھی بنائی، نیلامی کے بعد اس مسلمان بچی کی ہندو سے شادی کرا دی گئی، امتیاز جلیل کے مطابق اطلاع ملنے پر انھوں نے لڑکی کے اہل خانہ اور کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر مدھیہ پردیش پولیس کی مدد سے لڑکی کو بازیاب کروایا۔

امتیاز جلیل نے مہاراشٹر حکومت کی ’لاڈلی بہن اسکیم‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خواتین کو 1500 روپے ماہانہ دینے والی حکومت ’’ایک اسپیشل ٹاسک فورس تیار کرے اور مہاراشٹر بھر کی لاپتا بچیوں کو ریسکیو کرے، کیوں کہ وہ بھی کسی کی لاڈی بہن بیٹی ہیں۔ دوسری جانب ممبئی ہائی کورٹ نے ایک لاکھ لاپتا لڑکیوں کا سراغ لگانے سے متعلق درخواست پر مہاراشٹر کی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ ممبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیوندر اپادھیا اور جسٹس امیت بورکر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے لاپتا لڑ کی کے والد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ حکومت کو ریاست مہاراشٹر سے لاپتا ہونے والی ایک لاکھ لڑکیوں کو تلاش کرنے کا حکم دیا جائے۔

Shocking revelation of kidnapping and auctioning of Muslim girls in India


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481