اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ ملٹری کیڈٹس گیمز: پاک فوج نے 5 میڈلز جیت لئے

ورلڈ ملٹری کیڈٹس گیمز: پاک فوج نے 5 میڈلز جیت لئے

ورلڈ ملٹری کیڈٹس گیمز: پاک فوج نے 5 میڈلز جیت لئے

 

وینزویلا میں ہونے والی ورلڈ ملٹری کیڈٹس گیمز میں پاک فوج کے جوانوں نے 5 میڈلز حاصل کر لئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وینز ویلا میں چوتھی انٹرنیشنل ملٹری سپورٹس کونسل کے تحت ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز منعقد ہوئیں، ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز 16 سے 22 اگست تک وینیزویلا میں جاری رہیں، گیمز میں پاکستان کی مسلح افواج نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاک فوج کے جوانوں نے 5 میڈلز حاصل کر لیے۔

 

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان مسلح افواج کے دستے نے ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ ایونٹس میں حصہ لیا، پاک فضائیہ کے چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا، پاکستان آرمی کے سپاہی محمد اختر نے 5000 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ اور 10،000 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، 25 میٹر پسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم ایونٹس کیٹیگری میں پاکستان آرمی کے نائیک قاسم بلال، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نے چاندی کا تمغہ جیتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481