اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حزب اللہ کا اسرائیلی میرون ایئر بیس پر حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی میرون ایئر بیس پر حملہ

بیروت: لبنان کی حزب اللہ مزاحمتی فورسز نے صیہونی حکومت کے میرون ملٹری بیس پر حملہ کیا ہے۔

ایرانی خبرایجنسی تسنیم نیوز کےت مطابق حزب اللہ کے مزاحمتی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی صبح ائیر سرویلنس یونٹ کے ہیڈکوارٹر اور ائیر آپریشن کمانڈ کے اندر موجود جاسوسی کے آلات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں کیا گیا اس کے علاوہ یہ آپریشن جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیلی حملوں کا جواب بھی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ اکتوبر سے 20 اگست کے دوران جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں 564 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 1 ہزار 8 سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

وزارت نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ زخمیوں میں 84 فیصد مرد تھے اور ان میں سے 93 فیصد لبنانی شہری تھے جبکہ زخمیوں میں سے 53 فیصد کی عمریں 44 سال سے کم تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481