اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ارشد ندیم کیلئے لیسکو کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ارشد ندیم کیلئے لیسکو کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ارشد ندیم کیلئے لیسکو کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

فخر پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، لیسکو نے بھی خزانے کا منہ کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے یونٹ واپڈا لیسکو نے ان کے لیے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے ، سی ای او لیسکو شاہد حیدر،صدر لیسکو سپورٹس رمضان بٹ، سیکرٹری لیسکو سپورٹس الطاف قادر اور لیسکو سپورٹس افسران کی میٹنگ میں ارشد ندیم کو انعام دینے کا فیصلہ کیاگیا ،افسران نے ارشد ندیم کی طرف سے ہر فورم پر واپڈا لیسکو کانام لینے پر خوشی کا اظہار کیا،لسیکو افسران نے ارشد ندیم کو 18 ویں گریڈ سے ترقی دینے کا معاملے کو کمیٹی میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم اس وقت لیسکو میں 18 ویں گریڈ کے مستقبل ملازم ہیں ،سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان، ذوالفقار بابر اور تن ساز زاہد خان بھی لیسکو میں مستقل ملازم ہیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف، ہاکی سٹارز سہیل عباس اور وسیم احمد بھی لیسکو سپورٹس کا حصہ رہے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481