اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ انعام کا اعلان

وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ انعام کا اعلان

وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے لیے ہلال امتیاز اور 15 کروڑ انعام کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں ارشد ندیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے، صرف میرے لیے یا حکومت پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکنوں کے ہیرو کا نام ارشد ندیم ہے، جس نے نہ صرف 40 سال بعد اپنی محنت اور والدین اور کروڑوں عوام کے دعاؤں کے نتیجے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر دیا، اس پر پوری پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر ہماری خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے،یہ صرف 40 سال بعد میڈل نہیں لے کر آئے بلکہ آپ نے اس نیزہ پھینکنے کے حوالے سے اولمپک میں ریکارڈ قائم کیا ہے، جس پر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہے اور پوری قوم کا مورال آسمانوں سے چھو رہا ہے اور آپ کی عظیم کامیابی نے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں کی ہے کہ مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے، مسائل سے پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ مسائل کا ہمت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔

ارشد ندیم کو مخاطب کرکے ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پیرس میں جو مثال قائم کی ہے یہ ہم سب کے لیے روشن مثال ہےکہ آج جہاں پر ہم یوم آزادی منانے کی پوری تیاری کر رہے ہیں تو اس مثال سے ہمیں اور پوری قوم کو اس سے حوصلہ ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمالیہ نما چیلنجز ہیں اس کو ان شااللہ آپ کے اس راستے پر چلتے ہوئے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کے ساتھ ان مسائل اور چینلجز کو ہم ضرور عبور کریں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم طاقت بنائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اولمپکس میں شان دار کارکردگی پر ارشد ندیم کو 15 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا اور اس میں کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم روڑ کا نام دیا جائے گا اور ایک اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کے لیے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کی جائے گی جہاں 2028 اولمپکس کے لیے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کے لیے تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بہبود، انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب روپے کے اسپورٹس اینڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیا جائے گا، اس کے لیے 40 کروڑ روپے کی تجویز آئی تھی لیکن میں ہاکی، ٹینس، اسکواش، تیراکی اور دیگر کھیلوں کے لیے کام آئے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کے لیے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کردیا کیونکہ کوچز کو بعد میں لوگ پوچھتے نہیں ہیں حالانکہ کامیابی میں کوچز کا بڑا کام ہوتا ہے اور 23 مارچ تک میڈل دلوائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481