اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے، ارشد ندیم

14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے، ارشد ندیم

14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے، ارشد ندیم

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پورے پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا۔ جو عزت کھلاڑی کو دی جاتی ہے وہ سب سے اہم ہوتی ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ پلیئرز کی حوصلہ افزائی سے اس میں مزید جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ 14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔

گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ اب تک کئی ریکارڈ قائم کیے۔ اللّٰہ تعالیٰ مجھے فٹ رکھے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔

آل پنجاب کرکٹ کھیلی ہے، بھائی نے کہا کہ کرکٹ چھوڑو ایتھلیٹکس میں آ جاؤ۔ میں نے جیولین تھرو 2012 سے شروع کیا، پہلے کوچ نے کہا کہ ایتھلیٹکس میں صرف جیولین تھرو کرو۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481