اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پولارڈ کے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے

پولارڈ کے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے

پولارڈ کے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے

انگلینڈ میں جاری دی 100 لیگ میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کو دھو ڈالا، میچ کے دوران کو پورلارڈ نے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدیئے۔

دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں سدرن بریو کی نمائندگی کرتے ہوئے کیرون پولارڈ نے افغان سپنر راشد خان پر کوئی رحم نہ دکھایا، آل راؤنڈر نے سپنر کی لائن لینتھ بھلادی اور ایک اوور میں 5 چھکے لگاکر حیران کردیا۔ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم مقررہ 100 گیندوں کے میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 126 رنز بناسکی تھی جبکہ ہدف کے تعاقب میں سدرن بریو 78 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی جبکہ آخری 20 گیندوں پر انہیں 49 رنز درکار تھے۔پولارڈ 14 گیندوں پر صرف چھ رنز بنا کر جدوجہد کر رہے تھے جب کپتان لیوس گریگوری نے راشد کو اٹیک میں واپس لائے آئے تو انہوں نے ابتدائی 15 گیندوں پر صرف 10 رنز دیے تھے جبکہ پولارڈ نے مسلسل 5 گیندوں پر 5 چھکے لگا کر میچ کا نقشہ تبدیل کردیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481