اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حسینہ واجدجاتے جاتے سونا اور ڈالر بھی لے گئیں

حسینہ واجد کی لندن میں سیاسی پناہ کی کوشش

بنگلہ دیشی مبصرین نے انکشاف کیا  ہے کہ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد جاتے وقت سونے اور ڈالر سے بھرے سوٹ کیس بھی اپنے ساتھ لیکر گئی ہیں، جس کے بعد وہ فرار ہوکر بھارت جا پہنچیں. وہ ملک چھوڑتے وقت اپنی رہائشگاہ سے جو سامان لے کر گئیں اس کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد اپنی بہن کے ہمراہ بھارت کے لیے رخت سفر باندھا تاہم وہ ملک سے روانہ ہوتے وقت کچھ چیزیں اپنے ساتھ ضرور لے گئیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جائیں سکتا ہے کہ حسینہ واجد روانگی سے قبل اپنی بہن ریحانہ کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں موجود ہیں۔ جب وہ وزیراعظم ہاؤس سے باہر آئیں تو ان کے ساتھ چند سوٹ کیس بھی تھے جنہیں حسینہ واجد نے اپنی نگرانی میں ہیلی کاپٹر میں لوڈ کرایا۔

شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

 

میڈیا کے مطابق روانگی سے قبل انہوں نے 16 سال تک اپنی رہائش گاہ بنے رہنے والے محل نما وزیراعظم ہاؤس پر حسرت سے نگاہ ڈالی۔ رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ ان مخصوص سوٹ کیسوں میں کیا سامان تھا لیکن حسینہ واجد نے جس طرح اپنی نگرانی میں ان اٹیچیوں کو ہیلی کاپٹر میں لوڈ کرایا تو مبصرین کا خیال ہے کہ اس میں کچھ اہم چیزیں ہو سکتی ہیں۔ جن میں سونا اور ڈالر شامل ہیں، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم ممکنہ طور پر برطانیہ میں سیاسی پناہ گزین کے طور پر رہیں گی جس کے لیے انہوں نے برطانوی حکومت کو درخواست بھی کر دی ہے۔

Hasina Wajid also took gold and dollars as she went ،حسینہ واجدجاتے جاتے سونا اور ڈالر بھی لے گئیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481