اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، 3 افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، 3 افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، 3 افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق دیہی علاقے الموسم میں 3 افراد پانی کے ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق عسیر، باحہ، جازان، مدینہ منورہ اور نجران میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور دعائیں بھی کیں۔ موسمیاتی مرکز نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

قومی مرکز نے مکہ مکرمہ میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا۔

واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481