اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلہ دیش،مظاہرین نے سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کا گھر بھی جلا ڈالا

بنگلہ دیش،مظاہرین نے سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کا گھر بھی جلا ڈالا

بنگلہ دیش،مظاہرین نے سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کا گھر بھی جلا ڈالا

بنگلادیش میں جاری ہنگامی صورتحال کے دوران بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو مظاہرین نے نذر آتش کر دیا
جہاں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے طلباء کو حراست میں لے کر گولی مار دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبہ کے قتل عام اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر خاموشی اختیار کرنے پر مظاہرین نے عوامی لیگ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مرتضیٰ کا گھر بھی جلا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے سابق کھلاڑی کے گھر پر توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی گئی،واضح رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے مختلف فارمیٹس میں 117 میچوں میں بنگلہ دیش کی کپتانی کی۔ اپنے وسیع کرکٹ کیریئر کے دوران انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 390 وکٹیں حاصل کیں اور 36 ٹیسٹ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی میں 2,955 رنز بنائے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کرکٹر نے 2018 میں سیاست میں قدم رکھا، شیخ حسینہ کی زیرقیادت عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی،اور رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ایک نشست بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481